ممبئی : ہریانہ کے ضلع میوات کے رہنے والے سلمان علی نے نغمہ سرائی ریلٹی شو انڈین آئیڈیل کا دسواں سیزن جیت لیا ہے ۔ انہوں نے فائنل میں ہماچل پردیش کے انکش بھاردواج کو ہرادیا ہے۔ سلمان علی کو ٹرافی کے علاوہ ایک کار او ر۲۵؍ لاکھ روپے انعام دیا گیا ۔ سلمان علی نے صرف چھ سال کی عمر میں سنگیت سیکھنا شروع کی تھی ۔ انہیں میوات میں ملنگ نام سے جانا جاتا ہے ۔
سلمان علی اپنے گاؤں میں شادی اور دیگر تقاریب میں گانا گاتے تھے ۔ سلمان کے والد قاسم علی نے انہیں دہلی کے گلوکار استاد اقبال حسین سے موسیقی کی تعلیم دلائی ۔ سلمان علی کا خاندان اتنا غریب تھا کہ ان کہ گھر پر ٹی وی بھی نہیں تھا ، جب ان پروگرام آتا تھا توان کا خاندان پڑوسیوں کے گھر ٹی وی دیکھنے جاتا کرتے تھے۔ ۲۵
؍ لاکھ روپے انعام جیتنے کے بعد سلمان علی جذبات سے مغلوب ہوکر کہا کہ اس سے مجھے غربت دور کرنے میں مدد ملے گی ۔ سلمان نے کہا کہ میں بے حد خوش ہوں اور میرے پاس اس کو بیان کر کیلئے الفاظ نہیں ہے ۔ سلمان کی جیت کے بعد ان کے گاؤں میں خوشی کا ماحول ہے او ربلا تفریق مذہب وملت گاؤں والے مٹھائی تقسیم کر کے خوشی و فخر کااظہار کررہے ہیں ۔
Here's your season 10 winner of #IndianIdol, Salman Ali! @Salmanaliidol RT to congratulate him! pic.twitter.com/E6QqauzTM6
— sonytv (@SonyTV) December 23, 2018