انتخابی مہم کے دوران مذہب اور سیاست کو ملانے سے گریز کیاجائے ۔ ای سی کا سیاست دانوں کو پیغام

نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے اتوار کے روزکچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مبینہ طور پر مذہبی جذبات بھڑکانے والے بیانات کے پس منظر میں بتایا کہ یہ ایک بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے اور کہاکہ اس قسم کے تبصروں سے گریز کیاجائے ۔

تمام مصدقہ سیاسی جماعتوں کو روانہ کردہ ایک مکتوب میں ‘ انتخابی پینل نے سیاسی لیڈروں کومشورہ دیا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران اپنا’’ محاسبہ کریں‘‘۔اس میں کہاگیا ہے کہ ’’ کمیشن نے ماضی کے مشیروں کی جانب سے اس عمل کو نذر انداز کئے جانے کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے دئے جانے والے بیانات کے پریشان کن نتائج سامنے ائے ہیں جس کی وجہہ سے ہم مذہب اور سیاست کو ایک ساتھ جوڑنے کی مخالفت کررہے ہیں‘‘۔

مذکورہ بیان میں اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیاگیا کہ جب ایک سیاسی شخص کی جانب سے کوئی بیا ن دیا جاتا ہے تو وہ صرف جہاں بیان دیاگیا ہے اسی مقام تک محدود نہیں رہتااور ٹیلی ویثرن ، سوشیل میڈیااورپرنٹ میڈیا کے ذریعہ اس مقام ‘ ریاست تک پہنچ ہی جاتا ہے جہاں پر انتخابات عمل میں آرہے ہیں۔

ا یسے بیانات جب عوام تک پہنچتے ہیں تو میدان میں عمل کو متاثرکرسکتے ہیں او ربعض اوقات میں تو ان علاقے کے امن او ربھائی چارہ کو بھی متاثر کرسکتے ہیں جہاں پر انتخابات جاری ہیں۔

ا س ضمن میں ملک کی معزز عدالت نے بھی بڑی تشویش کااظہار کرتے ہوئے دوران انتخابات مذہب اور سیاست کو دور رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔