حیدرآباد /جئے پور۔تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے امیدوار او رموجودہ رکن اسمبلی کورم کنکایا اپنی چھوٹی سے گروپ کے ساتھ انتخابی مہم چلارہے ہیں۔اپنی تقریروں او رعوام سے ملاقات کے وران وہ کہیں پر اگر کسی نوجوان کو پانی نہاتے دیکھتے ہیں تو رک جاتے ہیں دوڑ کر خود اس نوجوان کو پانی نہلانا شروع کردیتے ہیں۔
کنکایا مذکورہ شخص پر پانی ڈالتے ہیں اور ان کے بازو میں مسکراتے کھڑے ہیں‘ سارے تلنگانہ ‘ راجستھان اور دیگ ریاستوں میں جہاں پر اسی سال الیکشن ہیں امیدوارالیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ حدود کو پار کئے بغیر لوگوں سے جڑنے کی کوشش کررہے ہیں
۔نقدرقم کی تقسیم کے ساتھ الیکشن کمیشن کی نظر میںآنے کے بجائے امیدوار رائے دہندوں سے جڑنے کے لئے ان کی خدمت کواپنا نیاانتخابی مہم کاہتھیار بنائے ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں رائے دہی 7ڈسمبر کو مقرر ہے ۔محبو ب نگر سے ٹی آر ایس کے امیدواررکن اسمبلی سرینواس گوڑ مزدور پیشہ لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے کنسٹرکشن کے مقام پر دیکھائی دے رہے ہیں۔
جبکہ دوسرے دن وہ سلائی مشین پرسلوائی کرتے نظر آرہے ہیں تو کہیں پانی کاگھڑا اٹھاکر لے جاتے دیکھائی د ے رہے ہیں۔ اسپیکر تلنگانہ اسمبلی تو کسی غریب کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتے دیکھائی دے رہے ہیں‘ جس کی وجہہ سے بھوپالا پلی میں انہیں عوام کی توجہہ مل رہی ہے۔ انہوں نے ایک حجامت خانہ میں گاہک کی دراڑھی بھی بنائی ہے۔
مشیرآبا داسمبلی حلقہ سے پہلی مرتبہ امیدوار بنے یوتھ کانگریس کے صدر انل کمار یادونے ایک ہوٹل میں پہنچ کر انتخابی مہم کے دوران ڈوسہ بنایا۔ جبکہ دیگر امیدوار سوشیل میڈیا پر کپڑے استرے کرتی ہوئی اپنی تصوئیریں پوسٹ کررہے ہیں۔
ٹھیک اسی طرح کا حال راجستھان میں بھی جہاں پر تلنگانہ کے ساتھ انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ جئے پور کے سنگانیر اسمبلی حلقہ میں پشپیند ر بھردواج نے اپنی انتخابی مہم کے لئے دیوار فلم کے مشہور مکالمے ’’ میرے پاس ماں ہے‘‘ کو سہارا لیاہے۔