انتخابات کے بعد ٹی آر ایس کا بی جے پی سے اتحاد یقینی : جئے پال ریڈی

حیدرآباد 4 نومبر ( این ایس ایس ) سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی نے آج پیش قیاسی کی کہ ٹی آر ایس تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی سے اتحاد کرلے گی ۔ دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جئے پال ریڈی نے کہا کہ انہیں کامل یقین ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد ٹی آر ایس و بی جے پی میں اتحاد ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو اس کی موجودہ نشستوں کی نصف بھی حاصل نہیں ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر بی جے پی سے اتحاد کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ وہ پہلے ہی سے وزیر اعظم نریندر مودی سے خوشگوار تعلقات بنائے ہوئے ہیں۔