اناہزارے نے بھوک ہڑتال 6 روز بعد ختم کردی

نئی دہلی۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماجی جہد کار اناہزارے نے آج اپنی چھ روزہ بھوک ہڑتال جو یہاں رام لیلا میدان میں جاری تھی، آج یہ کہتے ہوئے ختم کردی کہ انہیں حکومت نے یقین دلایا ہے کہ مرکز میں لوک پال اور ریاستوں میں لوک آیوکت کے عنقریب تقررات کیے جائیں گی۔ ہزارے نے کہا کہ وہ حکومت کو اگست تک چھ ماہ کا وقت دے رہے ہیں، کہ اپنا تیقن پورا کرے اور متنبہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات کی تکمیل نہ ہوئی تو ستمبر میں وہ دوبارہ اپنا احتجاج شروع کردیں گے۔ 80 سالہ مخالف کرپشن جہدکار کے مطالبات میں مرکز میں لوک پال اور ریاستوں میں لوک آیوکت کا تقرر شامل ہے، نیز کسانوں کو ان کی فصلوں پر بہتر قیمتیں دینا بھی ان کے مطالبوں میں نمایاں ہے۔ اناہزارے نے کہا ’’سرکار اور جنتا الگت نہیں ہوتے۔ سرکار کا کام جنتا کی بھلائی کرنا ہے، دیش کی بھی بھلائی کرنا ہے۔ ایسے آندولن کی نوبت نہیں آنی چاہئے۔‘‘