واشنگٹن : پناہ گزیں ماں باپ سے ان کے بچوں کو الگ کرنے جیسے ٹرمپ کے شیطانی او رگھناؤنی اقدام نے پورے ملک میں شدید ناراضگی کی لہر دوڑا دی ہے ۔امریکہ میں ۷۰۰؍ سے زائد چھوٹے بڑے شہرو ں میں لاکھوں امریکی باشندوں نے سڑکوں پر نکل کر ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہزاروں لوگوں نے گذشتہ وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ان لوگوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے بچھڑے ہوئے خاندانوں کو ملانے کے لئے غیر ملکی شہریوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی اپیل کی ۔پال فلورس نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ ہم ایک ملک کے کئے متحد ہیں ۔
نیو یارک ، لال اینجلس کے علاوہ امریکہ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی لوگوں نے جمع ہوکر پر امن طریقہ سے احتجاج کیا ہے ۔قابل غور ہے کہ امریکی صدر نے تارکین وطن سے متعلق اپنے متنازع پالیسی ختم کرنے کے لئے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا تھا اس کے باوجود دوہزار بچے اب بھی اپنے والدین سے الگ رہ رہے ہیں ۔