امیٹھی عام انتخابات: ہاتھ پکڑکر زبردستی کانگریس کا بٹن دبایاگیا: ایک ضعیف خاتون کاشکایت

امیٹھی: لوک سبھا انتخابات امیٹھی حلقہ میں کانگریس پارٹی پر الزام ہے کہ اس پارٹی کارکنوں نے ایک ضعیف خاتون پر زبردستی ہاتھ پکڑ کر کانگریس کے نشان ہاتھ پر بٹن دبایا گیا۔ اس خاتون نے میڈیا سے کہا کہ زبردستی ان کا ہاتھ پکڑکر کانگریس کا نشان ہاتھ پر بٹن دبایا گیا۔ جبکہ یہ خاتون بی جے پی کے نشان کمل کا پھول کو دباناچاہتی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ منع کرنے کے باوجود بھی کانگریس کارکنو ں نے نہیں مانا۔ بی جے پی کی امیدوار سمرتی ایرانی نے اس واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہارکیا۔ امیٹھی میں آج رائے دہی کا دن ہے۔ صبح سات بجے سے رائے دہی کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس خاتون کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد عہدیدار حرکت میں آگئے ہیں۔