امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا گولڈن مومنٹ : عامر خان 

ممبئی : مسٹر پرفیکشنٹ سے مشہور بالی ووڈ سوپر اداکار عامر خان نے آنے والی فلم ’’ ٹھگس آف ہندوستان ‘‘میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا ہے۔اس فلم میں عامر خان نے پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا ہے۔ عامر خان نے امیت جی کیساتھ کام کرنا زندگی کا سنہرا لمحہ قرار دیا ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیت جی کے ساتھ کام ان کی زندگی کا گولڈن موومنٹ یعنی سنہرا لمحہ ہے ۔ جسے وہ کبھی چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں ۔

مسٹر خان نے بتایا کہ امیت جی کو فلم میں ایک سین کیلئے تلوار اٹھانی تھی ، جسے اٹھانے میں انہیں دقت ہورہی تھی ،ہم سبھی انہیں دیکھ رہے تھے ۔ کیونکہ وہ بائیں ہاتھ سے زیادہ کام کرتے ہیں او رایسے میں انہیں تلوار دائیں ہاتھ سے اٹھانی تھی ۔ لیکن انہو ں نے اس اتنی تکلیف کے باوجود بھی اس سین کو بہترین انداز میں ادا کیا ۔ عامر خان نے امیت جی کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امیتابھ بچن جی سے ہر اداکار کو اداکاری سیکھنا چاہئے۔ واضح رہے کہ ٹھگس آف ہندوستان یش راج بینر تلے بنی فلم ہے ۔

اس میں امیتابھ بچن ، عامر خان کے علاوہ فاطمہ شیخ او رکیٹرینہ کیف بھی ہیں ۔