ممبئی: آج یہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی آزادی کے بعد سب سے زیادہ عقیدت مند سفر حج پر جائیں گے ۔اس مرتبہ سفر حج میں ۷۵.۱ لاکھ حجاج کرام فریضہ حج کریں گے ۔ان میں ۴۸ ؍ فیصد خواتین ہوں گے ۔ جب کہ حج سبسیڈی ختم ہونے کے باوجود حج کا سفر سستا ہوگا ۔حج ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عباس نقوی نے کہا کہ اس مرتبہ خواتین کی حفاظت کے لئے طیارہ میں ۱۳ ؍ خواتین پر مشتمل ایل دستہ بھی شامل رہے گا۔
عازمین حج کو سفر کے دوران ہر طرح کی سہولیات مہیا کروائی جائے گی ۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس سفر پر ایک ۱۳۰۰ ؍ خواتین بغیر محرم کے حج پر جائیں گے ۔انہوں نے کپا کہ حج کے سفر کے لئے سرکاری بجٹ سے ۵۷؍ کروڑ روپئے اےئر لائنس کو دئے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ حج سبسڈی کے خاتمہ کے بعد تشویش لاحق تھی کہ حج مہنگا ہوگا۔لیکن اس کی مناسبت سے تو سفر حج مہنگا نہیں ہوا ہے جب کہ سعودی عربیہ نے ۵ فیصد ویٹ ٹیکس بھی عائد کیا ہے اس کے باوجود بھی سفر حج کو سستا بنانے کی ہم نے کوشش کی ہے۔
اس مرتبہ حجاج کرام پر ۱۸ ؍ فیصد جی ایس ٹی بھی نافذ کیا گیا ہے ۔امسال ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زائد حجاج کرام حج کمیٹی کی جانب سے سفر حج کے لئے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ امسال سفر حج میں شفافیت لانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت تمام ٹور آپریٹرس کی تفصیلات بھی ہماری پورٹل اور ویب سائٹ پر کرایہ کی تفصیلات جاری کرے گی۔اور حجاج کرام کی صحت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حج کے لئے پہلی فلائٹ ۱۳؍ جولائی کو پرواز کرے گی ۔