واشنگٹن : مشیگن کے سابق وکیل امریکی کانگریس کے لئے منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں ۔ایوان کی نشست پر وہ ڈیموکریٹک کے نامزدگی بلا مقابلہ کامیاب رہیں ۔نومبر میں منعقد ہونے والے انتخابات میں راشدہ طالب بلا مقابلہ کامیاب رہیں ۔ٹوئیٹر پر راشدہ طالب نے کہا کہ ’’ اس غیر یقینی لمحہ کو ممکن بنانے کیلئے شکریہ ۔ ‘‘
راشدہ طالب جس کی عمر ۴۲؍ سال ہے۔ ان کی پیدائش فلسطین میں ہوئی ہے اور انہیں ۱۴؍ بھائی بہنیں ہیں ۔