نیویارک ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایران نمائندگان کیلئے مشی گن کی نشست پر بلامقابلہ انتخابات کیلئے ایک 42 سالہ مسلم خاتون اپنی نامزدگی جیت لی تھیں۔ اس طرح وہ امریکی کانگریس کیلئے اقلیتی برادری سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے کے بہت قریب پہنچ گئی ہیں۔ راشدہ طلائب نے جو سابق ریاستی نمائندہ بھی ہیں، سابق امریکی نمائندہ جان کونیرس جونیئر کی جگہ لینے کیلئے متعدد امیدواروں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہیں۔ مشی گن کانگریس کے 13 ویں ضلع ڈیموکریٹک پارٹی کی پرائمری کیلئے یہ مقابلہ ہوا تھا۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے رغبت رکھنے والے اس ضلع سے ریپبلکن پارٹی مقابلہ نہیں کررہی ہے۔ چنانچہ فلسطینی نژاد راشدہ طلائب کی نومبر میں منعقد شدنی انتخابات میں کامیابی یقینی ہے۔