امریکی و جاپانی سائنسدانوں کو طب کا نوبل انعام 

اسٹاک ہوم : دو سائنسدانوں (امیونولوجسٹ ) امریکہ کے جیمس ایلیسن او رجاپان کے توسوکو ہونزو کوکینسر تھیراپی کی تلاش کے لئے اس سال طب کے شعبہ کونوبل انعام دئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔انعام کا اعلان کرنے والے جیوری نے یہ اطلاع دی ۔ نوبل اسمبلی نے کہا کہ جیمس ایلیسن اورتاسوکو ہونزو کو کینسرتھیراپی کی تلاش کیلئے اس اعزاز سے نوازے جانے کا اعلان کیاگیا ہے ۔ ان دونوں سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کیلئے ایسی تھراپی فروغ کی ہے جس میں مدافعتی تھیراپی کچھ کینسر ٹشوز کے ساتھ ساتھ امیون سسٹم کو نشانہ بناتی ہے ۔

واضح رہے کہ ایلیسن ٹکساس یونیورسٹی میں پروفیسر کی خدمات انجام دے رہے ہیں او رہونزو ٹوکیو یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں ۔ ان دونوں کو 2014 ء میں ریسرچ کے لئے دیگر ایوارڈدیا جاچکا ہے ۔ان دونوں کو نوبل انعا م کے تحت تقریبا 10.1لاکھ امریکی ڈالر حاصل ہوں گے ۔