صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھ سعودی عربیہ کے خلاف تلخ تبصرہ کیا جس میں انہوں نے سعودی عربہ کے حکمران سلمان کو انتباہ دیا اور کہاکہ امریکی فوج کی حمایت کے بغیر ’’ دوہفتوں کے لئے‘‘ بھی وہ اقتدار میں نہیں رہ سکتے ۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمہ نے کہاکہ ’’ ہم سعودی عرب کا تحفظ کررہے ہیں۔
آپ کیاسمجھتے ہیں وہ امیر ہیں؟ اور میں کنگ سلمان سے محبت کرتاہوں۔ مگر میں کہتا ہوں’کنگ ہم تمہارا تحفظ کررہے ہیں‘ تم ہمارے بغیر دو ہفتوں تک ٹک نہیں سکتے۔ تم تمہاری ملٹری کا خمیازہ بھگتنا پڑا گا‘‘۔
ٹرمپ نے مغربی ورجنیا میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ ائی لو سعودی عربیہ۔ کنگ سلمان عظیم بادشاہ ہیں‘ میں نے آج صبح ہی ان سے بات کی ہے۔ میں نے کہاکہ کنگ کھربوں ڈالرس لے رہے ہو۔ہمارے بغیر تم جانتے ہوکیاہوگا‘ ہمارے ساتھ تم پوری طرح محفوظ ہو۔
مگر ہمیں وہ نہیں مل رہا ہے جو ہمیں ملنا چاہئے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ ہم نے ایسے بہت سارے ممالک کی حفاظت کی ہے کچھ لئے بغیر ‘ اور انہوں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگی قیمت پر ہمیں پٹرول دیا۔
ہم چاہتے ہیں بڑھتی قیمتوں پرروک لگے‘ ہم ان سے چاہتے ہیں کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی شروعات ہو‘‘۔ ٹرمپ انتظامیہ کو سعودی عربیہ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہے۔ بطور صدر ٹرمپ نے اپنے بیرونی دوروں کی شروعات سعودی عربیہ سے کی تھی