امریکی شاپنگ مال میں شوٹنگ ‘ ایک ہلاک متعدد زخمی

سا ن انٹونیو: امریکہ میں سان انٹونیو کے ایک شاپنگ مال میں ڈکیتی کے دوران شوٹنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مقامی سربراہ ٹیم مک مانس نے کہاکہ دومشتبہ ڈاکوؤں نے گذشتہ روزرولنگ اوکس مال کے جیولر ی اسٹور میں ڈکیتی کی۔

انہوں نے کہاکہ’’ ڈکیتی کا واقعہ قابلِ مذمت ہے ۔

ڈاکوؤں کو روکنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

مہلوک شخص نے ڈکیتوں پر اپنی لائسنس یافتہ ریوالور سے فائرینگ کی جسکے نتیجے میں ایک ڈاکیت بھی زخمی ہوا ہے‘ جس کے بعد ڈاکوؤں کی جوابی فائرینگ میں مذکورہ شخص کی ہلاکت ہوئی‘‘۔

حکام نے فی الفور مہلوک کا نام نہیں بتایا ہے جبکہ مفرور ڈاکوؤں کی فائرینگ میں مال میں موجود ایک شخص اور خاتون بھی زخمی ہوئے ہیں۔

جنھیں زخمی ڈاکوکے ہمراہ علاج کے لئے دواخانہ منتقل کرادیاگیا ہے۔

شوٹنگ کی وجہہ سے پریشان ہوکر بے ہوش جانے والے دیگر خواتین کو بھی دواخانہ منتقل کیاگیا ہے جن میں ایک حاملہ عورت بھی شامل ہے ۔ پولیس مفرور ڈاکوؤں کی تیزی کے ساتھ تلاش کررہی ہے۔