امریکی سینٹ میں ’سموسہ کاؤکس‘ تعداد بڑھانے میں ناکام

نارتھ کیرولائینا سینٹ کیلئے مجتبیٰ اور ایلینائے کیلئے رام ویلیوولم منتخب
واشنگٹن ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس میں ہندوستانی امریکیوں کا غیر رسمی گروپ ’سموسہ کاؤکس‘ اپنی تعداد بڑھانے میں ناکام ہوگیا لیکن منگل کو انتہائی سخت ترین صف بندی میں منعقدہ وسط مدتی انتخابات میں اس کے موجودہ چار ارکان (ہندوستانی امریکیوں) کی کامیابی یقینی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے لئے جو ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے مماثل سے زائد از نصف درجن ہندی امریکیوں نے داخلہ کیلئے سخت مقابلہ کیا تھا۔ تاہم ریاستی اسمبلیوں کیلئے ہندوستانی امریکیوں کو چند زائد نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ اس برادری نے اپنے ایک رکن رام ویلیوولم کو پہلی مرتبہ سنیٹ بھیجا ہے اور ایک مسلم ہند ۔ امریکی مجتبیٰ محمد کو نارتھ کیرولینا ریاستی سینٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ شکاگو میں پیدا ہوئے رام ویلیو ولم بعد مقابلہ منتخب ہوئے اس طرح وہ ایلینائے جنرل اسمبلی کے پہلے ایشیائی امریکی ریاستی سنیٹ بھی بن گئے ہیں۔ وسط مدتی انتخابات کی دوڑ میں 100 سے زائد ہندوستانی امریکی شامل ہوئے تھے جن کے منجملہ زائد از 50 نے مقابلہ کیا تھا۔ ایوان کیلئے موجودہ چار کے بشمول 12 ہندوستانی امریکیوں نے مقابلہ کیا جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ ایلینائے کے آٹھویں کانگریسی ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے راجہ کرشنا مورتی نے اپنے ریپبلکن ہند امریکی حریف جتیندر دگانویکر کو شکست دیتے ہوئے دوسری میعاد کیلئے منتخب ہوگئے۔ امریکی ایوان نمائندگان کیلئے 2106ء میں منتخب پہلی ہند ۔ امریکی رکن پرامیلا جیاپال نے واشنگٹن اسٹیٹ کے ساتویں کانگریسی ڈسٹرکٹ سے لگاتار دوسری مرتبہ جیت حاصل کی ہے۔ پرامیلا جیاپال اپنے انتخاب کے دو سال سے بھی کم وقت میں قومی سطح پر ایمیگرنٹس، مزدوروں محنت کشوں، ورکرس اور انسانی حقوق کی چمپئن کی حیثیت سے ابھری ہیں۔ تبتی نسب کے ہند ۔ امریکی 35 سالہ آفتاب پوراویل کو موجودہ ریپبلکن رکن انسٹیوچابوٹ کے ساتھوں شکست ہوگئی۔ ہند ۔ امریکی خاتون انیتا ملک کو ایریزونا کے چھٹویں کانگریسی ڈسٹرکٹ سے ریپبلکن کے موجودہ رکن کے مقابلے شکست ہوگئی۔