واشنگٹن ۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس کی طاقتور کمیٹی نے تین اعلیٰ سطحی ٹیکنیکل کمپنیوں فیس بک ، ٹوئیٹر اور گوگل کے سی ای اوز کو آئندہ ماہ طلب کیا ہے تاکہ برطانوی مواصلاتی کمپنی کیمبرج انالیٹیکا کی جانب سے خانگی معلومات کی جو پانچ کروڑ افراد کے بارے میں ہے استحصال کے سلسلے میں گواہی دینے کیلئے امریکی کانگریس کی کمیٹی کے اجلاس پر پیش ہوں ۔ فیس بک کے مارک ذکر برگ ، ہندوستانی نژاد امریکی گوگل کے سندرپچائی اور ٹوئٹر کے جیاک ڈارسے کو گواہی دینے کیلئے امریکی سنیٹ کی عدالتی کمیٹی میں /10 اپریل کو طلب کیا ہے ۔ کمیٹی کے صدرنشین چیک گریسلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ذکربرگ کو کمپنی کی ماضی اور مستقبل کی پالیسیوں کے بارے میں تبادلے خیال کیلئے طلب کیا گیا ہے جو تحفظ اور نگرانی کے بارے میں ہیں ۔ جن کے تحت صارفین کے معلومات کی حفاظت اور نگرانی کی جاتی ہے ۔ سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ بار بار طلب کئے جانے کے بعد مارگ ذکربرگ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکی کانگریس کی کمیٹی کے اجلاس پر گواہی دیں گے ۔ ارکان مقننہ ، ذرائع ابلاغ اور عوام کے کے دباؤ کے تحت اس سے کم کسی بات پر یہ تمام راضی نہیں ہوسکتے تھے ۔ فیس بک کے ذرائع کے خیال میں ذکربرگ کی آمدگی پچائی اور ڈارسے کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔