امریکی ساحل فلورینس کی آندھی اور بارش سے تباہ

سمندری طوفان فلورینس کی سست رفتار پیشرفت، درخت جڑوں سے اکھڑنے کے واقعات ، برقی سربراہی منقطع
واشنگٹن ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سمندری طوفان فلورینس اور اس کے ساتھ چلنے والی تیز رفتار آندھی نے آج علی الصبح امریکہ کی ریاست کیرولینا کے ساحل کو تباہ کردیا۔ قبل ازیں سرکاری عہدیداروں نے انتباہ دیا تھا کہ ایسا طوفان تاریخ میں ایک بار آتا ہے۔ اطلاعات کے بموجب شمالی کیرولینا کی ساحلی سڑکیں زیرآب آ گئی تھیں اور آندھی کی وجہ سے اطراف و اکناف کے درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر پڑے تھے۔ اس سمندری طوفان کو انتہائی خطرناک کے زمرہ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ سمندر کمزور پڑ چکا ہے اور سست رفتاری سے پیشرفت کررہا ہے جس کی وجہ سے زمین کھسکنے کے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں۔ ایک لاکھ 50 ہزار صارفین نے شمالی کیرولینا میں برقی توانائی سے محروم رہنے کی کوشش کی جبکہ طوفان ساحلی علاقوں میں پیشرفت کررہا تھا۔ ٹی وی پر دکھائی ہوئی جھلکیوں سے پتہ چلتا ہیکہ سمندری امواج ان کی اونچی اٹھ رہی تھی اور ساحل سے ٹکرا رہی تھی۔ قومی سمندری طوفان مرکز میامی کے بموجب یہ مہلک سمندری طوفان اور اس کے ہمراہ تیز رفتار آندھی سے شمالی کیرولینا کا پورا ساحلی علاقہ متاثر ہوا۔ اپنے مشورہ میں مرکزی حکومت نے کہا کہ فلورینس بحراوقیانوس سے شروع ہوا تھا اور 35 میل (55 کیلو میٹر) کی رفتار سے ولمنگٹن کی مشرقی سمت پیشرفت کررہا تھا۔ شمالی کیرولینا اور شمال مغربی ساحلی علاقہ چھ میل فی گھنٹہ (10 کیلو میٹر فی گھنٹہ) سے مشرقی کیرولینا کا ساحلی علاقہ پہلے ہی تباہ ہوچکا ہے۔ سمندری طوفان کے مزید اثرات کا تخمینہ کیا جارہا ہے۔ دریائے نیوبرن، شمالی کیرولینا میں 10 فیٹ (تین میٹر) لہریں اٹھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ساحلی علاقہ میں جمعرات کی علی الصبح تیز رفتار ہوا چل رہی تھی۔ مرکزی اور ریاستی عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ سمندری طوفان کے راستہ میں نہ آئے کیونکہ ایسا طوفان تاریخ میں پہلی بار آرہا ہے۔