اسٹاک ہوم ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو امیونولوجسٹس جیمس ایلیسن (امریکہ) اور ناسوکو ہونجو (جاپان) کو مشترکہ طور پر 2018ء کے نوبل میڈیسن پرائز کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ جیوری کے مطابق ان دونوں کی تحقیق نے کینسر جیسی موذی بیماری کے علاج میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ نگیٹیو امیون ریگولیشن کے ذریعہ کینسر تھیراپی کی دریافت پر انہیں مشترکہ طور پر نوبل میڈیسن پرائز 2018ء کیلئے منتخب کیا گیا۔ نوبل اسمبلی نے یہ بات بتائی۔ ایلیسن یونیورسٹی آف ٹیکساس میں ار ہونجو کویوٹو یونیورسٹی میں پروفیسرس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔