واشنگٹن:صدر امریکہ بارک اوباما نے روس کو انتباہ دیا کہ امریکہ جوابی کاروائی کرے گا۔ اپنے ایک اعلان میں انہوں نے کہاکہ خفیہ طور پر صدارتی انتخابات میں سائبر حملوں کے ذریعہ روس ملوث ہونے پر امریکہ جوابی کاروائی ممکن ہے۔
سبکدوش ہونے والے صدر قطعی رپورٹ کے منتظر ہیں جس کا انہوں نے روس کے ہیکنگ حملوں کے تسلسل کے بعد تحقیق کا حکم دیا تھا۔گذشتہ ماہ ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے سخت مسابقت میں ڈیموکرٹیک امیدوار ہلاری کلنٹن کو شکست دی تھی
۔قومی ریڈیو پر اوباما نے ایک انٹرویو میں کہاکہ ان کے خیال میں یہ بات شک وشبہ سے بالا تر ہے کہ جب کوئی غیر ملکی حکومت ہمارے انتخابات کی یکجہتی کو متاثر کرنے کی کوشش کرتی ہے توہمیں کاروائی کرنی پڑتی ہے اور امریکہ یقیناًکاروائی کرے گا۔
ایک ایسے وقت جبکہ ہم خود اپنے صدر کا انتخاب کررہے تھے روس نے واضح اور خفیہ طور پر ڈیموکرٹیک پارٹی امیدوار کے خلاف میں تشہیرکی تھی۔روس کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔بارک اوباما نے کہاکہ وہ راست طور پرصدرروس ولاد میرپوٹن کو امریکہ کی جوابی کاروائی کا انتباہ دے رہے ہیں۔ا ن کے موقف کو صدر روس نے تسلیم بھی کرلیاہے۔
اوباما نے کہاکہ پوٹن میرے احساسات اچھی طرح جانتے ہیں کیونکہ میں نے ان سے اس بارے میں راست بات چیت کی ہے۔بارک اوباما نے انٹرویو میں اس بات کا خلاصہ کیا کہ G20چوٹی کانفرنس جو ستمبر میں چین میں منعقد ہوئی تھی علیحدہ طور پر اوباما پوٹن نے ملاقات کی تھی
۔بعدازاں انہو ں نے کہاکہ روسی قائد کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں داخل اندازی کے موقع پربھی بات چیت کی ہے۔