واشنگٹن-کیلی فورنیا کی قیادت میں امریکہ کی 16 ریاستوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے نام پر فنڈ زحاصل کرنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے فیصلہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے ۔
بی بی سی نے بتایا کہ کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں پیر کو یہ مقدمہ دائر کیا گیا۔
مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے واسطے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس کے لئے ان پر مقدمہ دائر کیا جا سکتا ہے لیکن انہوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ میں وہ جیت جائیں گے ۔
کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل ژیوئیر باسرا نے بتایا کہ انہوں نے صدر کے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے لئے مسٹر ٹرمپ کو عدالت میں گھسیٹا ہے ۔
انہوں نے کہا‘‘ہم نے ٹیکس دہندگان کے پیسے کو یکطرفہ لوٹنے سے روکنے کے لئے صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے ۔
ہم میں سے بیشتر لوگوں کے لئے صدر دفتر تھیٹر کی جگہ نہیں ہے ’’۔
قابل غور ہے کہ اس مقدمے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک عدالتی جنگ جاری ہے اس وقت تک مسٹر ٹرمپ ایمرجنسی کا اعلان نہیں کر سکتے ۔ اس سے پہلے سرحد پر دیوار کو لے کر ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مسٹر ٹرمپ کے اختلافات کی وجہ سے ملک میں 35 دن کا بند کیا جا چکا ہے ۔