امریکہ میں ایک سو سے زائدجریدوں نے اس بات کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے کہ وہ 16اگست کے روز اپنے ایڈیٹوریل میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی’فری پریس کے خلاف بے ہودہ جنگ‘سے انکار کریں گے۔
اس مہم کا اشتراک دی بوسٹن گلوب نیوز پیپر کررہا ہے۔ٹرمپ بارہا اس بات کا حوالہ دے رہے ہیں کہ ذرائع ابلاغ امریکی عوام کا دشمن ہے۔
دی بوسٹن گلوب کے ایڈیٹوریل پیج کے ڈپٹی منیجنگ ایڈیٹر مرجوری پریٹچارٹ نے کہاکہ’’ ہم لوگوں کے دشمن نہیں ہیں‘‘۔
ہمارے اداریہ کی تمام تر توجہہ حکومت کے پریس کے خلاف مبینہ بدسلوکی پر ہوتی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ’’ یہ ردعمل ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے۔
ہمارے ساتھ کچھ بڑے نیوز پیپرس ہیں مگر زیادہ تر چھوٹے بازار سے ہیں‘ صحافت کے ساتھ ٹرمپ کی بدسلوکی کے خلاف ان کا کھڑا ہونا بڑے حوصلہ کی بات ہے‘‘۔
ملک بھر میں ’’ صحافت کے ساتھ بدسلوکی‘‘ کا اثر اداریہ میں مختلف انداز میں پیش کیاجائے گا۔ جب مختلف انداز میں ہر اداریہ اس پر اپنے بات کہے گا تو آزاد صحافت کی اہمیت اور ضرورت کے جذبے کو ضرور فروغ ملے گا۔
In a "coordinated response" to President Trump's escalating "enemy of the people" rhetoric, more than 100 newspapers will publish editorials on Aug 16 “on the dangers of the administration's assault on the press.” @brianstelter @BostonGlobe #pressfreedomhttps://t.co/FV07UAT80T
— Committee to Protect Journalists (@pressfreedom) August 12, 2018