سیاٹل(امریکہ) ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)4 افراد ہلاک اور دیگر 3 اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ایک تعمیراتی کرین سیاٹل کے مضافات میں گرگئی ۔ 4 موٹر کاریں اس کے نیچے دب گئی تھیں ۔ 4 افراد اس وقت ہلاک ہوئے جبکہ آتشرو عملہ موقعہ واردات پر پہونچا۔ آتشرو محکمہ نے کہا کہ 3 افراد مقامی ہاسپٹل منتقل کئے گئے ۔ یہ کرین اُس وقت گرگئی جبکہ یہ مرسر اسٹریٹ چوراہے سے گزررہی تھی ۔ یہ حادثہ 3 بجے کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا ۔ یہ انتہائی ہولناک تھا ، تیز رفتار آندھی چل رہی تھی جبکہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ اندیشہ ہے کہ تیز رفتار آندھی کی وجہ سے ہی یہ کرین ایک دفتر کی عمارت سے جو زیرتعمیر ہے ٹکراکر گرگئی تھی ۔