امریکہ کے اسکول میں طالب علم کی فائرنگ، 2طلبا ء ہلاک

نیویارک۔24جنوری(سیاست ڈاٹ کام)امریکی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 2 ساتھی طلباء ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کرنے والے طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کینٹکی کے شہر بینٹن سٹی میں پیش آیا، جہاں مارشل کاؤنٹی ہائی اسکول میں 15 سالہ لڑکے نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔مقامی پولیس اور گورنر میٹ بیون نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث 15 سالہ طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،تاہم فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔