ہوسٹن ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک طالب علم نے ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں آج فائرنگ شروع کردی جس سے کم از کم 10 افراد جن میں بیشتر طلبہ تھے، ہلاک ہوگئے۔ یہ اس نوعیت کا ملک میں تازہ ترین واقعہ ہے۔ یہ حادثہ سینٹافی ہائی اسکول میں پیش آیا جو ہوسٹن کے جنوب مغرب میں 50 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور جس قصبہ میں ہے اسی کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔