وزیر ملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے انقلاب سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی روایت پر آج بھی قائم ہیں جمعیتہ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ اتنا خراب ماحول میں بھی ہندوستان گاندھی کے نظریہ پر قائم ‘ ہندوستان کے فیصلے سے پاکستان کی بولتی بند ہوئی‘ شاہی امام سید احمد بخاری نے کہاکہ ہندوستان کا فیصلہ صحیح ہے‘ آل انڈیا اتاد ملت کونسل کے چیرمن مولانا توقیر رضا خاننے کہاکہ حکومت کا فیصلہ قابل ستائش ہے‘ مفتی مکرم احمد نے کہا‘ اس فیصلہ کا خیرمقدم ہونا چاہئے
نئی دہلی۔ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی بنانے والے امریکہ کے فیصلے کے خلاف ہندوستان نے مہر لگاکر ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا کہ یہ گاندھی کا ملک ہے اور آج بھی گاندھیائی نظریہ قائم ہے ‘ چنانچہ حکومت ہند کے اس فیصلے کا ہندوستان بالخصوص ملت اسلامیہ ہند نے پرتپاک خیرمقدم کیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی حکومت ہند اپنے اسی موقف پر قائم رہے گی۔
حالانکہ ہندوستان کے فیصلے سے پاکستان کی بولتی بند ہوگئی ہے کیونکہ پاکستان کی طرف سے بار بار یہ بات کہنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ ہندوستان اسرائیل اور امریکہ کے موقف کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وہ قرارداد منظور کرلی ہے جس میں امریکہ سے کہاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس یا یروشلم کو اسرائیل کا درالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے۔ قرار داد کے حق میں اور امریکہ کے موقف کے خلاف میں128ووٹ پڑے جبکہ چار ووٹ امریکہ کی حمایت میں اور 35ممالک غیر حاضر رہے یعنی وہ کسی کی طرف نہیں ہے لیکن ہندوستان نے غیر حاضری کو ترجیح دیتے ہوئے امریکہ کے خلاف ووٹ کیا۔
غور طلب بات یہ ہے کہ امریکہ نے ووٹنگ سے پہلے دھمکی بھی دی تھی کہ جن ممالک نے ہمارے خلاف وارننگ کی ہم ان کی امداد بند کردیں گے باوجود اس کے سب نے امریکہ کے خلاف ووٹنگ میں حصہ لیا۔اس سلسلہ میں انقلاب بیورو سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے کہاکہ ہندوستان کا فلسطین کا تعلق سے جو ماضی میں موقف رہا ہے اس پر وہ آج بھی قائم ہے اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ماضی میں بھی فلسطین کے ساتھ رہے اور آج بھی فلسطین کے ساتھ ہیں۔ جب وی کے سنگھ سے سوال کیاگیا کہ امریکہ نے دھمکی دی تھی تو انہوں نے کہاکہ ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن ہم یہ ضرورکہنا چاہتے ہیں کہ کسی کی دھمکی سے ہندوستان کے اپنے موقف میں تبدیلی نہیں آسکتی۔
اس سلسلہ میں شاہی امام احمد بخاری ‘ جمعیتہ علماء ہند کے صدر اور درالعلوم دیوبند کے استاد حدیث مولانا سید ارشد مدنی آ ل انڈیا اتحاد ملت کونسل کے چیرمن اور سابق ریاستی وزیر مولانا توقیر رضا خان بریلوی اور فتح پور شاہی جامع مسجد کے امام وخطیب ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے استقبال کیا۔