تہران : ایران وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ اپنے ناگوار فیصلوں کے باعث عالمی برادری کا اعتماد کھو چکا ہے ۔سرکاری نشریاتی ادارہ او راخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ اب بات چیت کا تصور ۔۔ہم ان پر کیسے اعتبار کریں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے فیصلوں کو مسلسل تبدیل کررہا ہے ۔ایسے اس پر کوئی بھی ملک اعتبار نہیں کرے گا ۔ایران وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایران کو تیل کی برآمد کرنے سے روکنے کے قابل نہیں ہے ۔
امریکی عہدیداروں نے حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ ان کا مقصد ایران کے تیل کی برآمدات کو صفر تک کرنا ہے ۔ظریف نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ یہ آسان او رممکن بات ہے تواپنے ذہن میں اس کے عواقب کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا ۔
اس دوران ایران کے سامان پر امریکی پابندیوں کے اطلاق کے بعد منگل کو تیل کی قیمتوں میں تیزی اچھال آیا جس سے اقتصادی ماہرین یہ خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ نومبر میں ایران کے تیل کی برآمدات پرپابندی لگنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی کم ہوسکتی ہے او راس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوسکتا ہے ۔