امریکہ نے ابوبکر البغدادی کا پتہ بتانے والے کو دی جانے والی انعامی رقم میں 25ملین امریکی ڈالر تک کا اضافہ کیا۔

نیو یارک ( یوایس اے):عراق اور شام میں داعش کی قیادت کرنے والے لیڈر ابوبکر البغدادی کی اطلاع دینے والے کو امریکہ نے 25ملین ڈالر کے انعام کی پیشکش کی ہے۔جمعہ کے روز ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی جاری کرد ہ بیان میں اعلان کیاگیا ہے کہ خودساختہ خلیفہ کی اطلاع دینے والے کو 25ملین ڈالرکاانعام دیا جائے گا۔

سی این این کے مطابق سابق کی اعلان کردہ انعامی رقم سے یہ دوگنی رقم کا اعلان کیاگیا ہے۔’’ البغدادی کے سبب بڑھتے خطرے کے پیش نظر امریکہ نے 2011میں اس کی گرفتاری ‘ محل وقوع کی اطلاع دینے والے کو دس ملین امریکی ڈالر کی پیش کش میں اضافہ کردیا ہے‘‘محکمہ کی ویب سائیڈ کے مطابق یہ انعام جسٹس پروگرام کے تحت اعلان کیا گیا ہے۔

عسکریب پسندوں سے لڑائی میں عہدیداروں ن البغدادی کو ایک بڑا خطرہ پہلے ہی قراردیا ہے۔البغدادی ہمیشہ روپوش رہا ہے بعض اوقات وہ ویڈیواور اڈیو پیغامات کے ذریعہ ہی بات کرتا ہے۔