امریکہ میں مسلم ٹیچر کو اسکارف سے پھانسی لینے کا مشورہ

واشنگٹن : ایک 24سالہ مسلم اسکول ٹیچر کو امریکہ میں مشورہ دیاگیا کہ وہ اپنے سرپوش سے پھانسی لے لیں ۔ ایک دستی تحریر میں نامعلوم شخص نے اس سے کہاکہ وہ امریکہ میں حجاب ممنوع قراردیا جانے والا ہے۔

’’مائیرا ٹیلی ڈاکو ہائی اسکول گوئنٹ کاونٹی کی ٹیچر تھی جو ریاست جارجیا میں اٹلانٹا کے مضافات میں واقع ہے۔ اس نے گذشتہ ہفتہ اپنے فیس بک پیچ پر اس تحریر کی تصوئیر پوسٹ کی تھی۔جس میں لکھا ہے کہ ’’ مسرس ٹیلی آپ کا حجاب ممنوع قراردئے جانا والا ہے اس لئے آپ اسے اپنی گردن کے اطراف میں باندھ کر پھانسی پر کیوں نہیں لٹک جاتی‘‘ یہ تحریرکالی سیاہی سے لکھی گئی ہے اور روانہ کرنے والے کی نام پر امریکہ لکھا ہوا ہے۔ امریکہ کے رسالے’’کانسٹی ٹیوشن‘‘ نے یہ اطلاع دی ہے۔

فیس بک پر خاتون نے تحریر کیا’’ بحیثیت مسلمان میں حجاب پہنتی ہوں کیوں کہ یہ میرے عقیدہ کی ہدایت ہے‘ میں اس کی حقیقت کے بارے میں ہماری برداری کا شعور بیدار کرنا اور سازگا ر ماحول پیدا کرنا چاہتی ہوں۔

نفرت پھیلانے سے امریکہ دوبارہ عظیم نہیں بن جائے گا‘‘۔گوئنٹ کاونٹی اسکول کے ترجمان سلون رچ نے اپنے بیان میں کہاکہ اسکول کے عہدیدار اس تحریرکے لکھنے والے کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں‘ جو ایک حملے کی دھمکی کے اور سنگین معاملہ ہے۔