نارتھ کیرولینا(امریکہ): ایک حیدرآبادی نوجوان نارتھ کیرولینا اسٹیٹ میں سڑک میں حادثہ میں فوت ہوگیا۔ متوفی کی شناخت ۵۲/ سالہ گونگالا ساہت ریڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ امریکہ کو ڈھائی سال قبل اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آیا تھا۔ اسی دوران وہ نوکری بھی تلاش کررہاتھا۔ جب وہ دن میں چار بجے جم سے لوٹ رہا تھا راستہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ ایک انگریزی اخبار”دی نیوز منٹ“ نے یہ اطلاع دی۔ مہلوک ساہت ریڈی کے والد مدھوسودھن ریڈی نے بتایا کہ حادثہ کے وقت ساہت کے پاس کوئی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ خاندان کے کسی فرد یا دوست سے بات نہیں کررہی ہے۔ بعد ازاں اس کے قریبی دوست ساہت انتظامیہ سے رجوع ہوکر مہلوک کی معلومات فراہم کیں۔
متوفی کے گھر والے تلنگانہ میں این آر آئی سیل سے رجوع ہوئے اور امریکہ میں موجود انڈین ایمبسی سے اس تعلق سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ساہت کے دوست او ررشتہ دار اس کی نعش کوہندوستان لانے کیلئے کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعہ رقم جمع کررہے ہیں۔ گو فنڈ می نامی ایک تنظیم کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ کراؤڈ فنڈنگ سے اٹھارہ ہزار یو ایس ڈالر جمع ہوئے ہیں۔یہ رقم ساہت کے والدین کو امریکہ بھیج کر اس کی نعش کوواپس لانے کے کاموں میں استعما ل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مشیر آباد (جہاں متوفی کا گھر ہے) کے ایم ایل اے موٹا گوپال نے ٹی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راماراؤ سے اس معاملہ میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔