امریکہ میں بچوں کو الگ رکھنے ک کا معاملہ : مسلم طبقہ نے پناہ دینے کی پیش کش

ٹمبابے بے : امریکہ میں بچوں کو اپنے خاندان سے الگ رکھنے کے معاملہ میں ایک نیا موڑآیا ہے ۔ امریکہ کے شہر ٹمبابہ کے مسلمانوں نے ان جدا رہنے والے بچوں کی پرورش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ٹمبابے کی اسلامک سوسائیٹی کے صدر مسٹر احمد بیڈلر نے کہا کہ ہمارا مذہب سکھاتا ہے کہ بے سہاروں کو سہارا دیں ۔لہذا ہم ان بچوں کو سہا را دینے کے لئے آگے آ ئیں ہیں ۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مظلوموں کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے ۔مسٹر احمد نے کہا کہ ہم ان ۲۳۰۰؍ بچوں کی پرورش کرنے تیار ہیں جو فی الحال حراست میں ہیں ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ یہاں سینکڑوں ایسے مسلم خاندان موجود ہیں جو ان بچوں کو اپنے گھروں میں پناہ دینے کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ اس کام کے لئے حکومت سے کوئی معاوضہ نہیں چاہتے ۔