ریاست نیوجرسی میں ترولوک سنگھ نامی ایک سکھ کو اس کی دوکان میں ہی چاقو گھونپ کر قتل کردیاگیا۔ اندرون تین ہفتہ امریکہ میں اس قسم کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔متوفی کو نہایت رحمدل فرد قراردیا گیا ہے‘ وہ شادی شدہ تھا ‘ بیوی اور بچے ہندوستان میں رہتے ہیں۔
جس دوکان میں اس کا قتل کیاگیا وہ متوفی ترولک سنگھ کی اپنی دوکان تھی۔گھر والوں نے دوکان مقفل کردی ہے کیونکہ وہ سکھ سماج کو درپیش خطرات کی وجہہ سے وہ گھبرائے ہوئے ہیں۔
خبر ہے کہ پچھلے چھ سال سے متوفی سکھ یہ دوکان چلا رہاتھا او رایک پڑوسی کا کہنا ہے کہ اس کی دوکان پر کسی قسم کے حملے ہوسکتا ہے وہ کبھی سونچ بھی نہیں سکتے۔
سکھ متحدہ تنظیموں کے سیول رائنس آرگنائزیشن نے اس واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متوفی سکھ کے پسماندگان سے اپنی پوری ہمدردی ظاہر کی ہے۔
تنظیم کے لیگل ڈائرکٹر امریتھ کور نے کہاکہ’’حال ہی میں پیش ائے دو حملوں سے ہمیں گہری تشویش ہوئی ہے جو ملک بھر میں نگرانی کی حوصلہ افزائی ثابت ہورہی ہے کیونکہ ہم اس مشکل وقت میں ہم سنٹرل ویلی کیلی فورنیا کمیونٹی کی حمایت میں کام کرتے ہیں‘‘