طوفان ارما سے کئی اموات ،3.5 ملین عوام کا تخلیہ ، صدر ٹرمپ کی پریشانیوں میں اضافہ
میامی ۔ /10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کو طوفان ہاروی کے بعد طوفان ارما سے شدید تباہی کا خطرہ ہے ۔ جنوبی فلوریڈا کوامریکی عوام اپنی جنت سمجھتے تھے ۔ لیکن یہاں آج کے طوفان ارما کی تباہی نے اس جنت کو تہس نہس کردیا ہے ۔ کئی اموات کی اطلاع ہے ۔ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ صدر ٹرمپ کے لئے یہ طوفان اور تباہ کن حالات پریشانیوں کا باعث بنتی جارہے ہیں ۔ ماحولیات پر اپنی ناقص پالیسیوں کو لاگو کرنے کا نتیجہ ہے کہ آج امریکہ شدید طوفانوں کی زد میں آچکا ہے ۔ گزشتہ ماہ ٹیکساس میں طوفان ہاروی نے تباہی مچادی تھی ۔ ٹیکساس کے کئی شہروں خاص کر ہوسٹن میں طوفان ہاروی کی تباہی کے بعد اب تک وہاں حالات بہتر نہیں ہوئے ۔ ہزاروں مکانات تباہ ہوچکے ہیں اس طرز کے طوفان ارما نے اب فلوریڈا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ امریکی محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق چوتھے درجے کا یہ سمندری طوفان ارما امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی جزائر سے ٹکرایا ہے ۔ گزشتہ چند گھنٹوں سے ارما کے جھونکے فلوریڈا کے جزائر سے ٹکرانا شروع ہوگئے ہیں ۔
فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ نے کہا ہے کہ اس طوفان کی تباہی سے شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے ۔ طوفانی ہواؤں کی رفتار 130 کیلو میل فی گھنٹہ ہے ۔ یعنی 209 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ امریکہ کے ساحلوں سے ٹکرانے سے پہلے یہ طوفان ارما جزائر عرب الہند باکیربین کے مختلف جزیروں سے ٹکرایا تھا جہاں 25 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ فلوریڈا میں طوفان کی شدت سے چار لاکھ 30 ہزار گھروں کو برقی فراہمی بند ہوچکی ہے ۔ زائد از 6.3 ملین عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ فلوریڈا چھوڑدیں ۔ فلوریڈا میں تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں ۔ جبکہ ہزاروں ہندوستانی میامی کے خطرناک زونس میں رہتے ہیں ۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے 24 گھنٹے ہیلپ لائن نمبر کھلارکھا ہے ۔ ہاٹ لائن نمبر 202-258-8819 کے علاوہ اٹلانٹا میں ہندوستانی قونصل خانے کے ہیلپ لائن نمبرس +14044052567 اور +1678179393 ہیں ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بھی کنگسٹن میں متعین ہندوستانی ہائی کمیشن کے دن رات چلنے والے ہیلپ لائین کو ٹوئیٹ کیا ہے ۔ ان کا نمبر +18768334500 ، +18765641378 ہیں ۔صدر ٹرمپ نے میری لینڈ میں کیمپ ڈیویڈ مقام پر وفاقی کابینی رفقاء کے ساتھ طوفان کی تباہی کا جائزہ لیا اور راحت کاری اقدامات کی ہدایت دی۔