امریکہ روزانہ مذاکرات کے پیغامات ارسال کرتا ہے : حسن روحانی 

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ مذاکرات شروع کرنے کیلئے مسلسل پیغامات بھیجتا ہے ۔ انہوں نے یہ بات سرکار نیوز چینل پر ہونے والے ایک خطاب کے دوران کہی ۔ امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کررکھی ہے ۔ ایران صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی حکومت معاشی پابندیوں کی صورت میں ایران پر مسلسل دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب وہ تہران حکومت کو مذاکرات پر راضی کرنے کیلئے مسلسل پیغامات ارسال کرتا ہے ۔

حسن روحانی نے ان پابندیوں کے سبب ہونے والی معاشی مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج حکومت سب سے آگے ہے ۔یہ ایک معاشی او رنفسیاتی جنگ ہے ۔روحانی نے مزید کہا کہ ایرانی عوام امریکہ کی معاشی جنگ کے آگے سر نہیں جھکائیں گے ۔