امریتا سنگھ نے سارہ علی خا ن کے بکنی سین پر توڑی اپنی خاموشی

ممبئی:ایک روز قبل ہی سیف علی خان کی سابق بیوی اور فلمی اداکارہ امریتا سنگھ نے برہمی کے ساتھ اپنی بیٹی سارہ علی خان کے بڑے پردہ پر بکنی سین کی مخالفت کی ۔

امریتا نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی سارہ کے بکنی پہننے کے خلاف تھی۔اگر رپورٹس پر بھروسہ کیاجائے تو سارہ علی خان نے پنت مہتا کی ہدایت کاری میں بنی اپنی پہلی فلم ’’ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘‘میں تین مرتبہ بکنی پہن کر سین کیا ہے۔

سینئر اداکارہ اس سے خوش نہیں ہے وہ چاہتی ہے ان کی بیٹی اپنے جسم سے زیادہ اداکاری کی صلاحیتوں سے پہچانے جائے۔امریتا چاہتی ہیں سارہ ان کی بیٹی کی طرح برتاؤ کرے اوروہ نہیں چاہتی کہ ن کی بیٹی خان پٹوڈی بشمول کرینہ ‘کی عورتوں کے طرح فلموں میں بکنی پہنی ہوئی دیکھائی دیں۔

امریتا سنگھ فلم میکرس کوانتباہ دیا ہے کہ وہ فلم سے سارہ کا بکنی سین ہٹائی ورنہ وہ سارہ کو فلم’ ایس او ٹی وائی2‘‘سے ہٹالیں گی۔

ڈی این اے نے باوثوق ذرائع کے مطابق کہاکہ’’ ایک بار جب انہوں نے سین کے متعلق سنا ‘ تو امریتا نے کہاکہ سیف علی خان سے طلاق کے بعد وہ پٹوڈی کے خاندان کے حصہ طور پر محسوس کرنا نہیں چاہتی ۔

ان کی ماں شرمیلا ٹائیگور نے اپنے فلم این ایوننگ ان پیرس (1967) میں بکنی پہنی ۔

سیف علی خان کی بہن سوہاعلی خان نے اپنے فلم مسٹر جوئے بی کارواہلو(2014)میں بکنی کا استعمال کیا اور ان کی بیوی کرینہ کپور نے اپنے فلموں میں بکنی کا استعمال کیاہے۔

امریتا چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی پٹوڈی کے بجائے امریتا کی طرح دیکھائی دے۔

پروڈیوسر کرن جوایس او ڈی وائی 2کی کاسٹ کے اعلان میں تاخیرکی سبب فلم کے باہر بکنی سین فلمانے کی تیاری میں دلچسپی رکھتے تھے۔ امریتا چاہتی ہے کہ سارہ اس کے جسم سے زیادہ اپنی اداکاری کے ذریعہ پہچان بنائے ‘‘۔