امانت اللہ خان کو گرفتار ی سے قبل ملی ضمانت ‘ عاپ نے اس کو اخلاقی جیت قراردیا۔

نئی دہلی۔ سیگنیچر براج پر 4نومبر کومنعقدہ پروگرام میں پردیش بی جے پی صدر ورکن پارلیمنٹ منو ج تیواری کے ساتھ پیش ائے جھڑپ میں مبینہ طور پر خاطی و عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عدالت سے گرفتاری سے قبل ضمانت مل گئی ہے۔

چیف جسٹس ارون بھردواج نے رکن اسمبلی کو ضمانت دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں اور معاملے سے جڑے ثبوتوں کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ اور گواہوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں۔

اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے وکیل ارشد نے رکن اسمبلی کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے قبل ازوقت ضمانت کی درخواست دی تھی۔

وکیل نے کہاکہ گرفتاری کے موقع پر ذرخواست گذار کو ایک لاکھ کے شخصی مچکلے اور اتنی ہی رقم کی ضمانت دینے پر گرفتار نہیں کیاجائے گا۔ غور طلب ہے کہ4نومبر کے روز رکن پارلیمنٹ کی جانب سے نئے عثمان پور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرایاگیاتھا