امام زمانہ مشن اسکول کے طلبہ سیاست کے کپڑا بنک کو کپڑوں کا عطیہ، طلبہ کا قابل تحسین عمل 

حیدرآباد : امام زمانہ اسکول کے طلبہ نے دنیا میں اپنے اور اپنے اسکول کا نام روشن کیا ہے ۔ طلبہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سخت سردی سے لاچار مفلس او رنادر افرادکو کپڑوں فراہم کر کے ان کی مدد کی جائے ۔اسکولی طلبہ نے کپڑا بنک کو گرم کپڑے عطیہ کئے ۔ واضح رہے کہ روزنامہ سیاست اور فیض عام ٹرسٹ کے اشتراک سے کپڑا بنک چلا یا جاتا ہے ۔ جس میں لوگ نئے اور اور پرانے کپڑے لاکر جمع کرتے ہیں اور تنظیم ان کپڑوں کو مستحقین تک پہنچا تی ہے ۔

شہر کے قائم نگر میں واقع امام زمانہ اسکول کے طلبہ نے کپڑا بنک میں گرم کپڑے عطیہ کئے ۔