الیکشن نتائج 2019۔ کانگریس سے ناراض ہیں ششی تھرور؟راہول اور پرینکا کے سافٹ ہندو توا کو بنایا تنقید کا نشانہ۔

نیائے پر بولے جنتا تک نہیں پہنچ پایا پیغام۔

نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے کانگریس صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے”سافٹ ہندوتوا“ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترونینتھام پورم لوک سبھا سیٹ سے الیکشن جیتے تھرور نے کہاکہ کانگریس سمیتی سبھا اپوزیشن جماعتوں کو ہندوتوا کی برقراری کو چیالنج کرنا ہوگاجو نہرو کے سکیولر ہندوستان پر جیت حاصل کررہا ہے۔

نہرو واد کا وجود ہندوستان مختلف مذاہب‘ طبقات اور تہذیبوں کی پہچان ہے۔تھرور یہیں نہیں رکے۔انہوں نے کانگریس کو ”نیائے“ اسکیم کو لے کر اپنی رائے دی۔انہوں نے کہاکہ اس اسکیم سے ہونے والے فائدے کے پیغام کو ہم عوام تک پہنچانے میں ناکام رہے۔

انہو ں نے راہول گاندھی کے استعفیٰ پر چل رہے قیاس آرائیوں پر کہاکہ انہیں استعفیٰ نہیں دینا چاہئے۔

اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہاکہ وہ لوک سبھا میں کانگریس لیڈر کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔ اگر پارٹی انہیں یہ موقع دیتی ہے تو وہ اس کو قبول کریں گے۔

بڑی چہروں کی شکست کے بعد ایوان پارلیمنٹ میں پارٹی کو اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔