لکھنؤ : الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے الہ آباد کا نام پریاگ راج کئے جانے کو چیلنج کرنے پر ریاستی اور مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے ۔ عدالت نے جواب دینے کیلئے ایک ہفتہ کا و قت دیا ہے ۔ اس معاملہ کو ۱۹؍ نومبر تک ملتوی کردیا ہے ۔ یہ ہدایت وکرم ناتھ او رجسٹس راجیش سنگھ چوہان کی بنچ نے ایچ ایس پانڈے کی عرضی پردیا ہے ۔ عرضی گذار نے ضلع کا نام تبدیل کرنے میں ریوینیو ایکٹ کی دفعہ ۲ ؍ کی تعمیل نہ کئے جانے کا دعوی کیا ہے ۔
عرضی گذا رکا کہنا ہے کہ نام تبدیل کرنے کیلئے ریاستی حکومت کے ذریعہ اعتراضات طلب کئے بغیر ہی نام بدل دیا گیا ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سماعت کرنے کے بعد ریاستی او رمرکزی حکومتوں کو جوابی حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔