الہ آباد کا نام اب پریاگ راج ہوگا۔ 

 

الہ آباد : سنتوں کے دیرینہ مطالبہ او ر2019 ء انتخابات کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ایک بڑے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الہ آبا د کا نام بدل کر اب پریاگ راج کیا جائے گا ۔ وزیر اعلی الہ آباد میں کمبھ مارگ درشک منڈل کی میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنت مسلسل الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔میٹنگ کی صدارت کررہے گو رنر نائک نے بھی ا س پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی کارروائی مکمل کر کے الہ آباد کا نام پریاگ راج کردے گی ۔ واضح رہے کہ کمبھ کا میلہ آئندہ سال ۱۵؍ جنوری کو منعقد ہوگا ۔