نئی دہلی : اترپردیش کی یوگی حکومت نے الٰہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کردیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر انہیں اس کیلئے سخت تنقیدوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ او راس عمل کو گندی سیاست سے تعبیر کیا جارہا ہے ۔ دوسری طرف کچھ لوگ عدالت سے رجوع ہونے کی تیاری میں ہے ۔اس دوران ضلع او رشہر کے تعلق سے ایک اہم معلومات دستیاب ہوئی ہے۔
آزاد ہندوستان میں ریاستی حکومت کو ضلع کا نام بدلنے کا اختیار ہے لیکن شہر کا نام وہ نہیں بدل سکتے ہیں کیو نکہ یہ میونسپل کارپوریشن کے حق میں ہے ۔اس اعتبار سے الہ آباد کو دیکھا جائے تو اس شہر کا نام ابھی تبدیل نہیں ہوا ۔ لہذا الہ آباد اب بھی الہ آباد ہی ہے۔ اس بات کا انکشاف اتر پردیش کابینہ کیلئے کئے گئے فیصلے میں کیاگیا ہے ۔