الوار واقعہ: پولیس نے کریمنل’گاؤرکشکوں‘ کی شناخت بتانے والے کا کیاانعام کا اعلان

جئے پور:خودساختہ’گاؤرکشکوں‘ کی پہنچان بتانے والوں کو جئے پور پولیس نے انعام کا اعلان کیا جن کے حملے میں ایک 55سال کے شخص پیہلوخان کی موت واقعے ہوگئی تھی۔

پولیس نے چھ مشتبہ خود ساختہ گاؤرکشکوں کی پہنچان بتانے والوں کو فی کس 5000روپئے کے انعام کا اعلان کیاہے۔

پیر کی شب الوار کے کیلا ش اسپتال میں خان زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔چار دیگر متاثرین کو اسپتال سے ڈسچارج کے بعد ہریانہ کے نوح اپنے گھر واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔خان اور دیگر چار افراد پر ہفتہ کے روز الوار ہائی وے پر اس وقت حملہ جو وہ مویشیوں کی منتقلی کررہے تھے۔

جب تک پولیس وہاں پر پہنچتی پانچ لوگوں کو موقع پر چھوڑ کر شرپسند وہا ں سے فرار ہوگئے۔واقعہ بی جے پی کے بیف پر امتناع کے پس منظرمیں پیش آیا ہے۔

الوار سپریڈنٹ آف پولیس راہول پرکاش نے کہاکہ ’’ ہم نے پیہلو خان کے مرنے سے پہلے دئے گئے بیان کے مطابق حملوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مارپیٹ کا کیس اب قتل پر تبدیل کردیاگیا ہے‘‘۔پرکاش نے کہاکہ اوم یادو‘ حکم چند یادو‘ سدھیر یادو‘ جگمال یادو‘ نوین شرما اور راہل سینی کے نام آیف ائی آر میں درج کئے گئے ہیں۔

پرکاش نے کہاکہ ’’ ایک مقدمہ دوسونامعلوم افراد کے خلاف بھی درج کیاگی ہے اور ان کی گرفتاری کے تین ٹیموں کی تشکیل بھی دی گئی ہے جس میں چھ پولیس اسٹیشن شامل ہیں اور ٹیم کا سربراہ بہرور سرکل افیسر پارمال سنگھ کو مقرر کیاگیا ہے‘‘