الوار سانحہ: پیہلو خان کے قتل واقعہ کی سی بی ائی تحقیقات۔ راجستھان کانگریس کی گورنر کلیان سنگھ سے ملاقات

جئے پور: راجستھان کانگریس نے جمعہ کے روز گورنر کلیان سنگھ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ وہ مبینہ طور پر گاؤ رکشکوں کے ہاتھوں قتل پیہلو خان میں سی بی ائی کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے ۔

کانگریس قائدین کے ایک وفد جس کی قیادت راجستھان پی سی سی سربراہ سچن پائیلٹ کررہے تھے نے گورنر سے ملاقات کے بعدا نہیں ایک میمورنڈ م بھی پیش کیا۔یکم اپریل کو راجستھان کے الوار ضلع میں 55سال کے پیہلو خان نے گاؤ رکشکوں کے ہجوم کے ہاتھ مارپیٹ میں موت ہوگئی تھی او رکانگریس قائدین کا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی سی بی ائی کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے ۔

وفد میں ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رامیش ڈوڈی‘ سابق مرکزی وزیر جیتندر سنگھ‘ اے ائی سی سی سکریٹری زبیر خان‘ سینئر سابق صدر پی سی سی گوپال شیخاوت‘ سابق ریاستی وزیر عما د الدین احمد خان او رضلع الوار کے کانگریس سربراہ تکارام کے بشمول الوار کانگریس قائدین بھی موجو دتھے۔