سرکاری اعلامیہ کے مطابق مرکز نے سخت مخالف دہشت گردی قانون یو اے پی اے کے تحت القاعدہ کے نئی شاخوں او رائی ایس ائی ایس پر امتناع عائد کردیا ہے۔آرڈر میں کہاگیا ہے کہ برصغیرہندوستان مں القاعدہ( اے کیو ائی ایس) اور دعوۃ اسلامی عراق او رشام ۔
خراساں( ائی ایس ائی ایس ۔ کے)جو افغانستان میں ائی ایس ائی ایس نے قائم کیا ہے کو مرکزی ہومنسٹری نے غیر قانون قراردیا ہے کیونکہ منسٹری کے پاس اس بات کی جانکاری ہے کہ مذکورہ دہشت گرد تنظیمیں ہندوستانی یوتھ کو ’گلوبل جہاد‘‘ کے لئے انتہا پسندی کی طرف راغب کررہے ہیں اور ہندوستانی مفادات پر دہشت گرد حملوں کے لئے حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
ائی ایس ائی ایس۔کے کو دعوۃ اسلامی برائے خراساں( ائی ایس کے پی) صوبہ اور ائی ایس ائی ایس ولایت خراساں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔
مذکورہ اے کیوائی ایس القاعدہ سے ملحقہ ہے جو کہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو پڑوسی ممالک میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہے اور برصغیر ہند کی ہندوستانی مفادات پر دہشت گردانہ کاروائیوں کو انجام دینے کے لئے حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
ارڈر میں کہاگیا ہے کہ یہ ہندوستانی نوجوانوں کو انتہائی پسندانہ کاروائی کے لئے اکسارہے ہیں اور مزیدکہاگیاکہ اسی وجہہ سے یواے پی اے کے تحت مذکورہ تنظیموں کو ممنوعہ قراردیا گیا ہے۔
آرڈر کے مطابق ائی ایس کے پی /ائی ایس ائی ایس ولایت خراساں بھی ہندوستان میں دہشت گردوں کو فروغ دینے او رحوصلہ افزائی کاکام کررہا ہے ۔