الرٹ کے باوجود منسوخ پاسپورٹ کا نیرمودی کا مختلف ممالک کا سفرجاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی ائی نے نیرمودی کے منسوخ شدہ پاسپورٹ کی تفصیلات انٹرپول کو فبروری5فراہم نوٹس کے حوالے سے شیئر کئے ہیں ۔ مگر بلجیم اور امریکہ کے انٹرپول برانچس تعاون نہیں کررہی ہیں۔
نئی دہلی۔سی بی ائی نے پیر کے روز کہاکہ ہندوستان کی جانب سے پاسپورٹ کی منسوخی کے متعلق 24فبروری کو انٹرپول سنٹ تفصیلات منظر عا م پر لانے کے باوجود بھگوڑا جویلر نیرو مودی مختلف ممالک کا اب بھی سفر کررہا ہے۔
یوکے کے مطابق نیرو مودی نے پاسپورٹ کا استعمال 10فبروری کے روز نیویارک سے لندن ‘ 15فبروری کے روز ہانگ کانگ سے لندن‘ 15مارچ کو لندن سے ہانگ کانگ‘ 28مارچ کے روز نیویارک سے لندن اور 31مارچ کے روز لندن سے پیرس کے سفر کے لئے استعمال کیاہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی بی ائی نے نیرمودی کے منسوخ شدہ پاسپورٹ کی تفصیلات انٹرپول کو فبروری5فراہم نوٹس کے حوالے سے شیئر کئے ہیں ۔
مگر بلجیم اور امریکہ کے انٹرپول برانچس تعاون نہیں کررہی ہیں۔ڈیفویشن ریڈکارنر نوٹس سے رسمی طور پر کم ہے ‘ جوکہ ایک درخواست ہے جو انٹرپول سے ایک شخص کی گرفتاری ی پھر اس سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی درخواست پر مشتمل ہوتی ہے۔
سی بی ائی ترجمان ابھیشک دیال نے کہاکہ ’’ وزرات امورخارجہ کی جانب سے پاسپورٹ کی منسوخی کے بعد ‘ ہم نے یہ جانکاری ڈیفویشن نوٹس میں بھی شامل کی۔
مذکورہ انفارمیشن یہ تھی کہ نیرومودی کا پاسپورٹ منسوخ کردیاگیا ہے اور دستیاب تمام رکن ممالک کے انٹرپول سنٹرل ڈاٹا بیس کو 24فبروری کے روز جانکاری فراہم کردی‘‘۔
ایجنسی کے ذرئع نے بتایا کہ سی بی ائی نے چھ ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کیا جہاں نیرو مودی کے بھاگنے کا خدشہ تھا اور ان ممالک سے درخواست کی اس کے متعلق جانکاری فراہم کریں۔اپریل25‘ مئی 22‘ مئی 24کے روز یوکے انٹرپول کوارڈنیشن کمیٹی کویاد بھی دلایاگیا۔
اسی طرح کی یادواشتیں امریکہ‘ سنگا پور‘ بلجیم‘ یوا ے ای او ر فرانس کی ایجنسیوں کو بھی روانہ کی گئی ۔ملک کی دوسری بڑی سرکاری بینک پنچاب نیشنل بینک میں دھوکہ سے 13,000کروڑ کا اورسیز قرض حاصل کرنے کا نیرو مودی پر الزام ہے۔
وہ اور اس کا انل میہول چوکسی جنوری میں مذکورہ کیس میں سی بی ائی تحقیقات کی شروعات سے عین ایک ہفتہ قبل ہندوستان سے فرار ہوگئے تھے۔سی بی ائی نے ریڈ کارنر نوٹس کے لئے انٹرل پول سے رجوع ہوئی ہے تاکہ نیرو مودی کو واپس لاکر اس پر مقدمہ چلایا جاسکے۔
#ChhotaModi managed to travel multiple times on revoked Passport. #ChowkidaarHoToAisa!🤗#Modi…#Modi…#Modi…😍 https://t.co/NHDOPHP2YT
— Sanjiv Bhatt (IPS) (@sanjivbhatt) June 19, 2018
بھگوڑے نیر اؤ مودی کے پاسپورٹ کی منسوخی کے باوجود سفر جاری رکھنے کی اس خبر کے حوالے گجرات کے سابق ائی اے ایس افیسر سنجیوبھٹ نے تنقید کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے ہیش ٹیگ کے ذریعہ کہاکہ’’ چھوٹا مودی منسوخ شدہ پاسپورٹ پر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے‘ چوکیدار ہوتو ایسا‘ مودی ‘ مودی ‘ مودی۔