یروشلم کو اسرائیل کی درالحکومت تسلیم کرنے کے متعلق امریکی فیصلے پر اقوام متحدہ کے سکیورٹی کونسل میں رائے دہی کرائی گئی۔اقوام متحدہ میں جاپان کے مستقل نمائندے کورو بیشو نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کے فیصلے کی مخالفت میں ایک قرارداد پیش کی اور کہاکہ جو لوگ اس قرارداد کی حمایت میں جتنے لوگ ہیں وہ اپنے ہاتھ اٹھائیں
۔ اس اعلان کے ساتھ ہی 14ممالک کے سیکورٹی کونسل ممبران نے اپنے ہاتھ اٹھائے ۔ بعد ازاں بیشو نے کہاکہ جو اس مسودہ بل1060 S/2017/ کی مخالفت میں ہیں وہ اپنے ہاتھ اٹھائیں جس پر امریکہ نے ہاتھ اٹھاتے ہوئے مسودہ بل کی مخالفت کی۔جس کے بعد بیشو نے اعلان کیاکہ مسودہ بل کے 14اراکین نے مسودہ بل کی حمایت کی ہے لہذا یروشلم کے متعلق امریکی فیصلے کو نامنظور کیاجاتا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی مبصرنیکی ہیلی نے اس فیصلے کے بعد کہاکہ جو کچھ بھی یہا ں پر ہوا ہے وہ ہمارے لئے توہین آمیز ہے۔یہ فیصلہ اقوام متحدہ کا ایک اور فیصلہ ہے جو فلسطین اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کو حل کرنے میں رکاوٹ کا سبب بنے گا۔