سری نگر ۔جموں او رکشمیر میں مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر اے ائی ایم ائی ایم اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی کے موقف پر کشمیر کے لانگاٹی کے رکن اسمبلی ای آر رشید نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام کے ذریعہ مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یواین ایچ آر سی کی رپورٹ کو مستردکرنے دراصل اویسی کے حقیقی مقصد کی عکاسی کرتا ہے جس کے متعلق انہوں نے کئی مرتبہ کشمیریوں کے تئیں ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ اس رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کشمیری عوام کے زخموں پر نمک چھڑکر مسٹر اویسی کبھی بھی ہندوستان کی اکثریتی طبقے کی ہمدردی حاصل نہیں کرسکیں گے ‘‘
کشمیر کے رکن اسمبلی کا درد بھرا مکمل ویڈیو ضروردیکھیں