’’ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف محاذ آرائی کا ذمہ دار امریکہ تھا‘‘۔ اسرائیل نے ٹرمپ کو ثبوت پیش کئے

واشنگٹن :مختلف ذرائع سے حاصل کردہ مضبوط اطلاعات کے ذریعہ اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رائے دہی میں بارک اوباما نے اہم رول ادا کیا ہے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی رائے پچھلے ہفتے تھی‘ جس میں اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں معاہدے کی توسیع کے تحت کی جانے والی تعمیرات کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔ ترجمان ڈویڈ کیس نے کہاکہ ’’ اوباما نے قرارداد کو سرفہرست لانے میں مدد کی ہے‘‘۔

سفیر رون ڈیرمیر نے کہاکہ ’’ اسرائیل کا منشاء ہے کہ وہ تمام شواہد ٹرمپ انتظامیہ کو موثر ذرائع سے پیش کریگا۔

ڈیرمیر ٹرمپ کو اکسانے رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں محاذ آرائی کے ذمہ دار امریکہ کی تفصیلات عوام میں پیش کریں۔جانکاروں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ عمل امریکہ ۔ اسرائیل کے تعلقات کو مزید نقصان پہنچاسکتا ہے ‘ جبکہ اسرائیل حکومت پہلے سے ہی اپنے اقتدار کے آخری پڑھاؤمیں چل رہی ڈیموکرٹیک انتظامیہ سے تعلقات بگاڑ چکی ہے۔

تاہم وائٹ ہاوز نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قرارداد میں تیار میں شامل ہونے کی تمام باتوں کومسترد کردیا ہے او رامریکہ واحد ایک ایسا ملک ہے جس نے قرارداد پر ووٹ نہیں دیا۔