اقل ترین اجرتوں کے قانون ، جرمانہ اور سزائے قید کے قانون پر صدرجمہوریہ ہند کے دستخط

نئی دہلی ۔ /8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے حکومت دہلی کے ایک قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی جس کے تحت اقل ترین اجرتوں کے قانون میں ترمیم کی جائے گی اور اس کے تحت خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 20 ہزار تا 50 ہزار روپئے جرمانہ اور 1 تا 3 سال کی سزائے قید دی جاسکے گی ۔ اقل ترین اجرتیں قانون میں یہ ترمیم چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے تجویز کی تھی ۔ اس قانون کی منظوری کے ذریعہ عاجرین جو مکمل اقل ترین اجرتیں نہیں کرتے ہیں چاہے وہ ارکان مقننہ ہوں ، جرمانے یا سزائے قید کے مستحق ہوں گے ۔