حیدرآباد۔ بی جے پی کی لوک سبھا الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کے بعد راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ(آ رایس ایس)لیڈر اندریش کمار نے اس حقیقت کو جیت سے جوڑا ہے کہ ملک کے مسلمان نے پارٹی پر اپنا اعتماد کرنا شروع کردیا ہے۔
آر ایس ایس سے ملحقہ مسلم راشٹرایہ منچ کے قومی کنونیر اندریش نے کہاکہ مسلم سماج کے ”بے شمار“ مذہبی رہنماء علماؤں نے 2019کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی جیت پرجشن منایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ مسلم راشٹرایہ منچ نے پورے ملک میں مودی حکومت کے کارناموں کی جانکاری کمیونٹی تک باہم پہنچائی ہے اور اس کا مثبت اثر دیکھنے کو بھی مل رہا ہے“