نئی دہلی۔قومی اقلیتی کمیشن نے کہنا ہے کہ عدالت عظمی کے فیصلے کے تمام فریقین کو صبر کا تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے بابری مسجد او ررام جنم بھومی معاملے کے تمام فریقین کے مابین تک رسائی او ربات چیت شروع کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں
تاکہ مذکورہ معاملہ پر عدالت کے باہر با ت چیت کا ماحول بنانے کے لئے راہ ہموار کی جاسکے۔
چیرمن قومی اقلیتی کمیشن غیور الحسن رضوی نے کہاکہ وہ مسلم پرسنل لاء بورڈ‘ سنی وقف بورڈ‘ وشو اہند و پریشد او رراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کے لئے مکتوب لکھیں گے۔
کمیشن کے تمام پانچ اراکین بشمول صدرنشین نے منگل کے روز ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے ایودھیا تنازعہ پر بے ضرر فیصلے کی حمایت کی تھی